Nation of Pakistan

Nation of Pakistan
Yes, We can bring change in Pakistan

Tuesday, August 25, 2015

محبتوں کا خزانہ ہماری ثمینہ بھابھی











محبتوں کا خزانہ ہماری ثمینہ بھابھی





زندگی میں تو  لوگ آتے ہیں ملتے ہیں اور چلے جاتے ہیں  یہ تو اللہ کا بنایا اس دنیا کا نظام ہے اور ہم اسکو نہ چاہتے ہوے بھی قبول کسی طور کر ہی لیتے ہیں کیونکہ اس غم کو سہنے  اور صبر دینے والی ذات بھی ہمارے مولا کی ہی ہے۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جنسے ہمارا کوی خونی رشتہ نہیں ہوتا ہے  وہ دنیا کے کسی موڑ پر کسی طور پر ملتے ہیں اور اپنی ایک ہی ملاقات میں ایک ایسا محبتوں کا خزانہ چھوڑ جاتے ہیں  کہ انسے اسکے بعد ملاقات ہو کہ نہ ہو انکی محبت انسے ملے ہر انسان کو اپنا  گرویدہ بنا لیتی ہے ۔

 میں نے اپنی زندگی کے اٹھاون سالوں میں  بہت کم شخصیت کو ملا یا جانا ہوں جن میں ایسی خاصیت ہوتی ہے   اور ایسی ہی ایک شخصیت ہماری ثمینہ بھابھی کی ہے جنسے مجھے اور میری بیوی کو پہیلی بار ملانے کا سہرا  انکے جیون ساتھی اور ہمارے دوست ظفر زیدی کو جاتا ہے کہ انکی وجہ سے ہم بھی جان سکے کہ محبت کا خزانہ اصل میں ہوتا کیا ہے کہ جو کوی بھی انسے ایک ہی بار ملا ہو وہ انکا اتنا گرویدہ ہوگا کہ شایداسے ایسا محسوس ہو وہ انہیں برسوں سے جانتا ہو–  کوی ایسا انسان  مجھے نہیں ملا جسنے  بھابھی کی تعریف نہ کی ہو ہر کوی انکا گرویدہ  ایسا کیسے بھابھی کرتی ہیں میں آج تک نہ سمجھ پایا  ایسا لگتا ہے کہ صرف اور صرف  سراپہ محبت  ہیں وہ۔

لیکن  میں تو جمعہ کی نماز پڑھکر گھر میں داخل ہی ہوا تھا کہ سارہ بٹیا کا روتے ہوے چیخ کے ساتھ  یہ کہنا کہ "ابا ثمینہ آنٹی ہم سب کو چھوڑ کر چلی گیں" اور اسوقت سعدیہ  بٹیا جو تھوڑی دیر کے لیے آیی  تھی   اپنے ننھے سے بچے کو گود میں لیے  بلبلا رہی تھی    روبی بلکل ساکت تھی یہ تو میں صرف اپنے گھر کا بتا رہا ہوں  جبکہ مجھے یقین ہے کہ نجانے کتنے گھروں میں ایسا یا اس سے زیادہ کرب کا ماحول ہو۔

 بھابھی یہ کیا کردیا آپنے  ! کیا  بھابھی ایسے بھی کوی جاتا ہے  آپنے یہ بھی نہ سوچا کہ ظفر آپکے  بن کیسے رہ پایگا   آپکی اکلوتی بٹیا سنمبل جو کہ آپکو اپنی  ماں کے روپ کے علاوہ آپ میں ہی  اسکو اپنی بہن اور دوست  مل چکا تھا وہ کیسے اپنے کو سنبھالے گی آپکے بیٹے کومیل اور زوہیر   کا کیا ہوگا  وہ تو  جو آپ انکو بول دیں  وہ بات تو وہ پھر کر کے ہی رہینگے  وہ  کس طور آپکے بنہ  رہ پاینگے۔

مجھے بہت اچھی طرح  وہ دن یاد ہے جب سارہ بٹیا کی شادی کے لیے میں کراچی جارہا تھا اور اس دن اتنی  زیادہ  برف گری تھی کہ میرا  ڈرایو وے برف سے اتنا بھر گیا تھا کہ گاڑی نہیں نکل سکتی تھی اور آپنے فون پر کہا تھا کہ میں کومیل اور فرحان کو بھیج رہی ہوں اور میرے منع کرنے کے باوجود آپکے وہ الفاظ آج تک میرے کانوں میں سنای دیتے ہیں کہ کیا  بھای یہ آپکے ہی تو بچے ہیں   اور ان دونوں بچوں نے آکر ساری برف ہٹای اور پھر  شاید ایرپورٹ بھی ان دونوں ہی نے مجھے چھوڑا تھا  وہ آپکی ہی  کہی بات تھی جسکو پورا کرنا آپکے بچوں کا مان تھا تو وہ کیسے رہ پایں گے  اور آپنے اپنی امی کا بھی نہ سوچا  جنکو آپنے کتنی چاہ سے پاکستان سے یہاں بلوایا تھا اور جو صرف  روتے روتے یہی کہہ رہی ہیں کہ اسنے تو ہمسے کہا تھا کہ امی اب میں جلد ہی آپکو اپنے یہاں رہنے والے بہنوں اور بھایوں اور بچوں سے ملواوں گی تو کیا اس طرح ملوایا جاتا ہے بھابھی ! نہی بھابھی  نہی ایسا ظلم نہ کرو آپ ہم سب پر

آپنے کتنے مان سے فرحان بیٹا کو اپنا داماد بنا کر لای تھیں اور جو کہ میری نظر میں تو آپکا داماد نہیں بڑا بیٹا بن گیا پھر   آپنے کومیل بیٹے کی شریک حیات  کے لیے ایلیا بٹیا کو چنا اور شاید فرحان بیٹا اور ایلیا بٹیا  کا پیار  اور عزت سے آپکے ہر جاننے والوں کے ساتھ  پیش   آنا  یقین کریں کہ میں نے تو بہت ہی کم داماد اور بہو میں دیکھا ہے اور ایلیا بٹیا کے لیے تو میں سب سے ہی یہ کہتا ہونکہ  میرا اپنا تو کوی بیٹا ہے نہیں کہ بہو جیسے پیارے رشتے کو محسوس کر سکوں مگر بھابی اسمیں بھی سارہ کریڈٹ صرف آپکو ہی جاتا ہے کہ جسکی وجہ سے  اگر کسی کو میں نے دل کی گہرایوں سے اپنی بہو مانا ہے تو وہ ایلیا بٹیا ہے وہ جس طور میرے ساتھ پیار سے اپنا آرڈر دیتی ہے  جس میں صرف اور صرف پیار بھرا ہوتا ہے اور میں خاموشی کے ساتھ ہنستا ہوا اسکے دیے آرڈر کو مان لیتا ہوں   یہ سب آپ کا ہی دیا ہوا سارا پیار اور محبتیں ہیں جو ماشااللہ سے آپکے سارے بچوں نے اپنے اندر سما لیا ہے اور پھر زوہیر بیٹے کی شادی بڑی چاہ سے آپنے ریدا بٹیا سے کی   ابھی  اسکو آے بھی کچھ ہی عرصہ ہوا ہے مگر اسکا بھی پیار سے ملنا  بھابھی یہ سب صرف اور صرف آپکی ذات میں جو پیار بھرا ہوا  تھا ہر انسان کے لیے وہ کیسے  نہ آتا آپکے بچوں میں  !

 انکی شادی کے بعد آپکا  ہماری سارہ  بٹیا کو پیار کرتے ہوے یہ کہنا کہ اب میں اپنے سارے فرضوں سے فارغ ہو گیی  اور اسپر میرا یہ کہنا کہ بھابھی  کوی نہیں ابھی اور بھی بچوں کی شادیاں آپنے کروانی ہیں تو آپکا ہمیشہ کی طرح مسکراتے ہوے کہنا کہ ہاں بھای بلکل  لیکن پھر ایک دن مجھے رات میں سحر بٹیا نے آکر کہا کہ ابا ثمینہ آنٹی   ہوسپٹل میں آی سی یو  میں ہیں  اور پھر آپکا ٹورنٹو جنرل ہوسپٹل میں شفٹ ہونا نجانے کیوں میرے ذہن کے کسی گوشے میں آپکی وہ بات ہر وقت سنای دینے لگی کہ  " اب میں اپنے سارے فرضوں سے فارغ ہو گیی  " اور اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ بھابھی آپکو  پہلے سے اندازہ ہوہی گیا تھا اور ویسے بھی اللہ میاں  اپنے بہت ہی پیارے بندوں کو کہاں اپنے سے دور زیادہ  دیر تک رکھ سکتے ہیں  اور آپ تو تھیں ہی فرشتہ صفت تو وہ آپکو کس طور اس دنیا  میں زیادہ رہنے دیتے  اسی لیے جمعہ کے مبارک دن اور خاصکر جمعہ کی نماز کے وقت آپکو اپنے پاس بلا لیا۔  ہاں بھابھی اس بات کا تو ہم سب کو مکمل یقین ہے کہ  " كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ" کہ ہر نفس نے موت  کا ذآیقہ چکھنا ہے  مگر پھر بھی بھابھی آپ جیسی ہستیوں  کا  اتنے جلدی چلا جانا  جنکے پاس ہر کسی کے لیے صرف اور صرف  محبت پیار خلوص  اور چاہ ہو وہ بہت ہی زیادہ تکلیف دہ ہوتا  ہے۔

  بھابھی  اسکا  اندازہ کوی بھی کل اچھی طرح کرسکتا تھا  کہ میں نے تو اپنی تقریبا" بیس سالہ کینیڈا میں رہتے ہوے زندگی میں   نہیں دیکھا کہ کسی کو آخری الوداع کہنے کے لیے پوری مسجد بھری ہو اور اسمیں  نیو بورن  بچوں سے لیکر بزرگوں کی کثیر تعداد موجود ہو یہ بھابھی صرف اور صرف آپ جیسی ہستیاں ہی ایسا کچھ کرواسکتی ہیں۔   میں تو کبھی کسی طور آپکے ساتھ وہ لفظ جو اس دنیا سے جانے کے بعد لگایا جاتا ہے  شاید نہ کہہ پاوں  کیونکہ مجھے تو آج بھی ایسا لگتا ہے کہ کسی دن آپکا فون آجیگا  یا پھر آپ  ہماری طرف  یا ہم آپکی طرف آینگے اور آپکا ہمیشہ کی طرح  اس تصویر کی طرح مسکرا تا چہرہ ہم سے باتیں کرنا  شروع ہوجایگا اور سچ بھابھی میں روز آپکے گھر ظفر اور بچوں سے ملنے جارہا ہوں  اور اس امید کے ساتھ کہ کچھ دیر میں ہماری بھابھی کا مسکراتا چہرہ  اپنے سارے خلوص اور محبتوں کے ساتھ مجھے نظر آجیگا ۔ سبھوں کو اپنا بنا لینے کا کمال کچھ تو اپنے اس بھای کو بھی سکھادیتی  بھابھی ۔  ہم جیسے لوگ تو جو اس دنیا میں آتے ہیں اور  جب دنیا سے جاتے ہیں تو  شاید ہی چند لوگ  ہمیں یاد رکھ سکیں  لیکن آپ جیسے لوگ جنسے کوی انسان ایک بار ملا ہو وہ عرصے تک نہ بھلا پاے  ایسی کوالٹی  والے لوگ بہت انمول ہیں اور بہت ہی تھوڑے تو پھر تو اللہ کو ایسے تھوڑے لوگوں کو تو زیادہ ہی اس دنیا میں رکھنا چاہیے تاکہ اس  نفرتوں سے بھری دنیا میں محبتیں اور پیار ایک دوسرے کے لیے زیادہ سے زیادہ ہو۔  

بھابھی وہاں جہاں آپ گیی ہیں وہاں پر رہنے والے لوگ آپکو وہاں پر پاکر اللہ کا شکر ادا کرتے تھک نہیں رہے ہونگے کہ ایک محبت کا خزانہ انکے درمیان اللہ نے لادیا ہے ۔   مجھے پورا کامل یقین ہے اپنے مالک حقیقی پر کہ سارے جنتی کل سے جنت میں خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہونگے کہ اللہ نے انکے درمیان دنیا سے انکے پاس سراپہ خلوص و پیار سے بنی ایک شخصیت کو لادیا ہے لیکن انکو اس دنیا میں رہنے والے لوگوں کے حال کا اندازہ نہیں    کیونکہ انکا خلاہ کوی اور پورا کر ہی نہیں سکے گا سونا کر گیی اس دنیا میں  رہنے والے ان سارے لوگوں کو جو کبھی  ایک ہی بار  بھابھی  سے ملا ہو۔

بھابھی  آپکا خلوص پیار اور محبتیں میں کیا ہر وہ انسان جو آپسے ملا ہوگا  اپنی اس دنیاوی زندگی میں تو کبھی نہ بھلا پایگا  کیونکہ آپ ان کچھ لوگوں میں سے  ایک تھیں جو کہ اپنی ذات میں محبتوں کا خزانہ ہوتےہیں ۔


الوداع ہماری بھابھی ثمینہ الوداع

 

تحریر:  قوی العزیزعبدالمعید