مسجدوں سے پیار کرنے والا
انسان
ایک شخص نے یوں قصہ سنایا
کہ
میں
اور میرے ماموں نے حسب
معمول مکہ حرم شریف میں نماز جمعہ ادا کی اورگھر کو واپسی کیلئے روانہ
ہوئے۔ شہر سے باہر نکل کر سڑک کے کنارے کچھ فاصلے پر ایک بے آباد سنسان
مسجد آتی ہے، مکہ شریف کو آتے جاتے سپر
ہائی وے سے بارہا گزرتے ہوئے اس جگہ اور اس مسجد پر ہماری نظر پڑتی
رہتی ہے اور ہم ہمیشہ ادھر سے ہی گزر کر جاتے ہیں مگر آج جس چیز
نے میری توجہ اپنی
طرف کھینچ لی تھی وہ تھی ایک نیلے رنگ کی فورڈ کار جو مسجد کی خستہ حال
دیوار کے ساتھ کھڑی تھی، چند لمحے تو میں سوچتا رہا کہ اس کار کا اس سنسان
مسجد کے پاس کیا کام! مگر اگلے لمحے میں نے کچھ
جاننے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی کار کو رفتار کم کرتے ہوئے مسجد کی طرف
جاتی کچی سائڈ روڈ پر ڈال دیا، میرا ماموں جو عام طور پر واپسی کا سفر
غنودگی میں گزارتا ہے اس نے بھی اپنی اپنی
آنکھوں کو وا کرتے ہوئے میری طرف حیرت سے دیکھتے ہوئے پوچھتا، کیا بات
ہے، ادھر کیوں جا رہے ہو؟